بنیادی مرکز صحت کھٹائی اور ٹائپ ڈی ہاسپٹل کی جانچ پڑتال

39

مانسہرہ: صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی رہنمائی میں اسسٹنٹ کمشنر اوگی محمد علی نے بنیادی مرکز صحت کھٹائی اور ٹائپ ڈی ہاسپٹل چار باغ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اوگی نے نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ صفائی اور نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود اور صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں