نوشہرہ(پی آر او)
اکوڑہ سرکل پولیس موت کے سوداگروں کے خلاف متحرک۔
تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے منشیات کی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرگ سپلائر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 09 کلو 408گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کا یہ عزم کہ
(منشیات سے پاک نوشہرہ)
کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے،جواد خان ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل کی براہ راست نگرانی میں،محمد طیب ایس ایچ او تھانہ مصری بانڈہ وٹیم نے ڈرگ سپلائر بہار علی ولد ظفر علی ساکن پیرسباق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 09کلو 408 گرام چرس برآمد کرلی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔