شاہراہ_ریشم پر افطار کے اوقات میں ٹریفک پولیس کی مثالی کارکردگی.

5

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں Shahrah-e-Risham پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں، خصوصاً افطار کے اوقات میں جب شہری بڑی تعداد میں خریداری اور گھروں کی جانب واپسی کے لیے سڑکوں کا رخ کرتے ہیں۔ بڑھتے ہوئے رش، تیز رفتار گاڑیوں اور بے ہنگم پارکنگ کے باوجود ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نہایت جانفشانی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔
افطار سے قبل کے مصروف لمحات میں ٹریفک پولیس کے اہلکار سڑکوں پر متحرک نظر آتے ہیں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ٹی او جازب اور ٹی ایف سی یاسر سیٹھی سیٹھی مسجد کے قریب تعینات ہو کر نہایت خوش اسلوبی، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ٹریفک کنٹرول کر رہے ہیں۔ وہ نہ صرف گاڑیوں کی روانی برقرار رکھتے ہیں بلکہ شہریوں کو روڈ سیفٹی کے اصولوں سے بھی آگاہ کرتے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
شہریوں نے بھی ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ افطار کے وقت رش میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، تاہم پولیس کی بروقت موجودگی اور مؤثر حکمت عملی کے باعث آمد و رفت میں آسانی رہتی ہے۔ ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، جلد بازی سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ سب لوگ بحفاظت اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں