ایبٹ آباد میں ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پہلی کارروائی کنج، ایبٹ آباد میں عمل میں لائی گئی جہاں ملزم نعمان مسیح ولد سلیمان مسیح کے قبضے سے ایک گیلن دیسی شراب برآمد کی گئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
دوسری کارروائی چونا کاری، نیلور میں کی گئی جہاں ملزم اویس ولد تاج کے قبضے سے 2222 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر منشیات قبضے میں کر لی۔
اسی طرح تیسری کارروائی نیلور سیداں میں کی گئی جہاں ملزم ثاقب ولد محمد ریاض کے قبضے سے 2119 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں پابندِ سلاسل کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ منشیات کے ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔
ایس ایچ او نواں شہر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
یبٹ آباد: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی مؤثر کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار.
7