شہر کی خبریں
مانسہرہ: بیدرہ چوک تا انٹرچینج سڑک کی 60 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر و بحالی کا کام تیزی سے جاری
10-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
38 وزٹ
Read in English
مانسہرہ کی اہم شاہراہ بیدرہ روڈ (بیدرہ چوک تا انٹرچینج) کی تعمیر و بحالی کا کام 60 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تیزی سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ بابر سلیم سواتی کے فنڈز سے مکمل کیا جا رہا ہے، جس کے تحت سڑک پر ڈبل لیئر بلیک ٹاپ کا کام جاری ہے۔
بیدرہ روڈ مانسہرہ شہر کو موٹروے سے ملانے والی مرکزی اور اہم شاہراہ ہے، جہاں سے روزانہ ہزاروں مسافر، تاجر، مقامی شہری اور سیاح سفر کرتے ہیں۔ اس سڑک کی خستہ حالی اور ٹریفک کے دباؤ کے باعث شہریوں کو طویل عرصے سے سفری مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
منصوبے کی تکمیل سے موٹروے سے مانسہرہ شہر تک آمدورفت مزید آسان، محفوظ اور تیز ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ مقامی تجارت، کاروباری سرگرمیوں، روزگار کے مواقع اور سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
عوامی حلقوں نے منصوبے پر جاری کام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار اور رفتار کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ شہری جلد اس اہم شاہراہ کی بہتر سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں