Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
23 ربیع الثانی 1448 ہجری منگل، 6 اکتوبر 2026·22 اسو
آج کی حدیث سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے، اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی مسافت کے برابر دور کر دیتا ہے۔“ حوالہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر0 284
تازہ ترین
جرائم

چکیاہ مانسہرہ میں غیرت کے نام پر مرد اور لڑکی قتل، ملزمان گرفتار

06-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 39 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: تھانہ صدر کی حدود چکیاہ میں غیرت کے نام پر ایک مرد اور لڑکی کو قتل کیے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول مرد کا تعلق شملائی، ضلع بٹگرام سے بتایا جاتا ہے، جبکہ دونوں افراد مانسہرہ کے علاقے سفیدہ میں مقیم تھے، جو تھانہ سٹی کی حدود میں آتا ہے۔
واقعہ تھانہ صدر کی حدود چکیاہ میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کے محرکات، مقتولین کی شناخت اور گرفتار ملزمان کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
نوٹ: غیرت کے نام پر قتل سے متعلق ابتدائی معلومات کی مزید قانونی و تفتیشی تصدیق جاری ہے، جبکہ واقعے کے مکمل حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

اعلانِ فوتگی