پولیس
مانسہرہ شہر میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کم عمر سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد موٹر سائیکلیں ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند.
25-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
28 وزٹ
Read in English
مانسہرہ (مانسہرہ ڈاٹ کام): ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان کے احکامات اور ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کی خصوصی ہدایات پر مانسہرہ شہر میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس مانسہرہ کی جانب سے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر ٹریفک ہیڈ کوارٹر مانسہرہ میں بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق تحویل میں لی گئی موٹر سائیکلیں مالکان کو اس وقت تک واپس نہیں کی جائیں گی جب تک وہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن مکمل نہیں کروا لیتے۔
ٹریفک پولیس مانسہرہ نے والدین سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں، کیونکہ کم عمری میں ڈرائیونگ نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی موٹر سائیکلوں کی بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں، قانونی دستاویزات مکمل رکھیں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے محفوظ سفر کو ترجیح دیں۔
مانسہرہ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف یہ خصوصی مہم آئندہ بھی جاری رہے

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں