مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
14 جمادی الثانی 1448 ہجری · بدھ، 25 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ نرم مزاج ہے اور ہر معاملے میں نرمی کو پسند فرماتا ہے۔" — صحیح بخاری: 6927، صحیح مسلم: 2165 حسنِ اخلاق اور مہربانی اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ ہیں اور لوگوں کے درمیان محبت پیدا کرتے ہیں
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ، انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ، انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت. •
پولیس

مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ

25-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 43 وزٹ
Read in English
مانسہرہ (نمائندہ خصوصی): مانسہرہ پولیس کے خلاف مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، فیس بک پیجز، نیوز چینلز اور انفرادی اکاؤنٹس کے ذریعے مبینہ منفی پروپیگنڈا، بے بنیاد الزامات، غیر مصدقہ خبروں اور گمراہ کن معلومات کی تشہیر کے معاملے پر قانونی کارروائی کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مانسہرہ پولیس کی مختلف کارروائیوں اور طاہر مجید سلیمانی کی ہلاکت کے معاملے کو بنیاد بنا کر متعدد پوسٹس، تبصرے اور بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بعض مواد میں حقائق کو مبینہ طور پر مسخ کرکے پیش کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے پولیس کے خلاف عوامی بداعتمادی پیدا کرنے، سنسنی خیزی پھیلانے اور عوامی جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ آزادیٔ اظہار اور صحافتی تنقید ہر شہری کا بنیادی حق ہے، تاہم اس کی آڑ میں دانستہ طور پر جھوٹی معلومات، من گھڑت کہانیاں، بے بنیاد الزامات اور گمراہ کن خبریں پھیلانے کے الزامات کی بھی قانون کے مطابق جانچ پڑتال ضروری ہے۔
NCCIA سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت اور تکنیکی تحقیقات کی سفار
اس سلسلے میں متعلقہ سوشل میڈیا پوسٹس، پروفائلز اور دستیاب اسکرین شاٹس کو بطور ڈیجیٹل ریکارڈ محفوظ کیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے NCCIA کو مراسلہ ارسال کرنے اور متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس، فیس بک پیجز، ان کے منتظمین اور مواد کی اشاعت میں ملوث افراد کی شناخت، تکنیکی معلومات کے حصول، ڈیجیٹل شواہد کی جانچ پڑتال اور پوسٹس کے اصل ماخذ کا تعین کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
PECA 2016 اور ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت قانونی کارروائی کا امکان
حکام کے مطابق دستیاب شواہد اور تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں Prevention of Electronic Crimes Act (PECA) 2016، بشمول ترمیمی ایکٹ 2025، کی دفعہ 26-A سمیت دیگر قابلِ اطلاق قانونی دفعات کا جائزہ لیا جائے گا۔
دفعہ 26-A کے تحت جان بوجھ کر ایسی جھوٹی یا جعلی معلومات الیکٹرانک ذرائع سے پھیلانا قابلِ سزا جرم ہو سکتا ہے، جن سے عوام میں خوف، گھبراہٹ، بدامنی یا انتشار پیدا ہونے کا امکان ہو، بشرطیکہ قانون میں درج تمام ضروری شرائط ثابت ہوں۔ اس کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی ہتکِ عزت، اشتعال انگیزی اور امنِ عامہ سے متعلق قابلِ اطلاق دفعات کا بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
پولیس پر تنقید اور عوامی شکایات شہریوں کا بنیادی حق
مانسہرہ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر جائز تنقید، صحافتی رپورٹنگ، عوامی شکایات اور پولیس کی کارکردگی سے متعلق سوالات اٹھانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ تاہم دانستہ طور پر جھوٹی معلومات، جعل سازی، کردار کشی اور قابلِ تعزیر گمراہ کن مواد کی تشہیر کو آزادیٔ اظہار کا نام دے کر قانونی ذمہ داری سے مبرا نہیں ہوا جا سکتا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات کے دوران کسی فرد یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف قابلِ اعتماد شواہد کی بنیاد پر قانونی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے تو ذمہ داران کے خلاف PECA اور پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مانسہرہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ہر الزام کی جانچ شواہد کی بنیاد پر کی جائے گی اور کسی بھی پولیس اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات کی صداقت اور ممکنہ قانونی خلاف ورزیوں کا تعین بھی متعلقہ اداروں کی تحقیقات کے ذریعے کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
اظہارِ تعزیت
میٹاورس اکیڈمی اور مانسہرہ ڈاٹ کام کے مالک سردار شفقت نیاز کی جانب سے مانسہرہ داتہ کی معروف سماجی شخصیت اور سینئر اخبار فروش فریدون صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرحوم نے تقریباً 35 سے 40 سال تک نہایت محنت، ایمانداری اور خلوص کے ساتھ مانسہرہ کے شہریوں تک اخبار پہنچانے کی خدمات انجام دیں۔ ان کی طویل خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سردار شفقت نیاز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔