مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
18 جمادی الاول 1448 ہجری · جمعہ، 30 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ: آن لائن کھلی کچہری میں شہری کی شکایت پر فوری کارروائی، سکول اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کا فیصلہ • مانسہرہ: کاروباری شخصیت طارق خان سواتی کا ضلعی انتظامیہ کے نوٹس پر رضاکارانہ طور پر بورڈ ہٹانا، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسین • مانسہرہ: کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، نامزد ملزم گرفتار، پولیس کی تفتیش جاری • مانسہرہ: عباسی چوک میں سائلنسر کی دکان پر دھماکہ، 3 افراد زخمی • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف بڑا اقدام، اہم چوکوں کو واگزار کرانے، شاہراہِ ریشم کی کشادگی اور بڑی مارکیٹوں کو سڑکوں سے پیچھے لانے کا حکم • مانسہرہ: تجاوزات آپریشن پر جمعیت علماء اسلام کا ردعمل، ’’کیا ایمرجنسی اور گورنر راج غریب ریڑھی بانوں کے لیے نافذ کیا گیا تھا • ایبٹ آباد: پیپلز پارٹی کے وفد کی کمشنر ہزارہ سے ملاقات، عوامی مسائل اور مبینہ بدعنوانیوں پر تبادلۂ خیال • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مانسہرہ: آن لائن کھلی کچہری میں شہری کی شکایت پر فوری کارروائی، سکول اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کا فیصلہ • مانسہرہ: کاروباری شخصیت طارق خان سواتی کا ضلعی انتظامیہ کے نوٹس پر رضاکارانہ طور پر بورڈ ہٹانا، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسین • مانسہرہ: کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، نامزد ملزم گرفتار، پولیس کی تفتیش جاری • مانسہرہ: عباسی چوک میں سائلنسر کی دکان پر دھماکہ، 3 افراد زخمی • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف بڑا اقدام، اہم چوکوں کو واگزار کرانے، شاہراہِ ریشم کی کشادگی اور بڑی مارکیٹوں کو سڑکوں سے پیچھے لانے کا حکم • مانسہرہ: تجاوزات آپریشن پر جمعیت علماء اسلام کا ردعمل، ’’کیا ایمرجنسی اور گورنر راج غریب ریڑھی بانوں کے لیے نافذ کیا گیا تھا • ایبٹ آباد: پیپلز پارٹی کے وفد کی کمشنر ہزارہ سے ملاقات، عوامی مسائل اور مبینہ بدعنوانیوں پر تبادلۂ خیال • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ •
ضلع کی خبریں

ایبٹ آباد: ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ میں مرکزی ملزم گرفتار، 24 بینک اکاؤنٹس استعمال ہونے کا انکشاف

30-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 18 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے مقدمہ نمبر 93/2026 میں مبینہ طور پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کے فراڈ کے کیس میں مرکزی ملزم سیف خان، سکنہ کنج قدیم ایبٹ آباد، کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مبینہ مالی فراڈ میں 24 افراد کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے جانے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالوہاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عمران خان، ایس ایچ او محمد شاکر اور سب انسپکٹر پاکیزہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ حکام کے مطابق مرکزی ملزم اس سے قبل عبوری ضمانت پر تھا، تاہم اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں اس سے قبل بھی چھ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ تین ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں۔ دورانِ تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مبینہ طور پر مرکزی ملزم نے اپنے اہلِ خانہ اور ریٹیلرز کے ذاتی بینک اکاؤنٹس استعمال کیے۔ تفتیشی حکام متعلقہ بینک اکاؤنٹس، رقوم کی منتقلی اور اس معاملے میں دیگر ممکنہ افراد کے کردار کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالوہاب نے شہریوں کو مالی فراڈ سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے شخص کو اپنا بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ استعمال کرنے کے لیے فراہم نہ کیا جائے۔ ریٹیلرز بھی کسی کے کہنے پر اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں غیر متعلقہ رقوم وصول کرنے یا انہیں آگے منتقل کرنے سے گریز کریں۔ اسی طرح اے ٹی ایم کارڈ، پن کوڈ، او ٹی پی اور آن لائن بینکنگ کی خفیہ معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی مشکوک مالی لین دین کی صورت میں فوری طور پر اپنے متعلقہ بینک اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
حکام کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش سائبر کرائم سرکل NCCIA ایبٹ آباد کے ایس ایچ او محمد شاکر کر رہے ہیں، جبکہ بینک اکاؤنٹس، مالی لین دین اور دیگر ممکنہ ملزمان کے کردار سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ ملزم کے خلاف الزامات تاحال زیرِ تفتیش ہیں اور جرم ثابت ہونے یا نہ ہونے کا حتمی فیصلہ مجاز عدالت کرے گی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026
انتقالِ پُرملال: الحاج گل حمید خان عمران زئی دنیا سے رخصت ہو گئے
نواں شہر محلہ موسی زئی نڑدبہ ہاؤس کے پاس علی اکبر خان مرحوم عمران زئی کے بیٹے ۔تاج خان مرحوم کے بھائی ۔احمد فراز خان اور احمد نواز خان کے والد صاحب الحاج گل حمید خان عمران زئی بینک والے وفات پا گئے ہیں ۔ نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ دن ڈہائی 2:30 بجے نواں شہر گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔ 2026ـ10ـ30