مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
16 جمادی الاول 1448 ہجری · بدھ، 28 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”طاقتور وہ نہیں جو لوگوں کو پچھاڑ دے، بلکہ طاقتور وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے۔“ حوالہ: صحیح البخاری، حدیث 6114
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ایبٹ آباد: پیپلز پارٹی کے وفد کی کمشنر ہزارہ سے ملاقات، عوامی مسائل اور مبینہ بدعنوانیوں پر تبادلۂ خیال • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • ہزارہ یونیورسٹی میں طالبہ کے انتقال پر تورغر سٹوڈنٹس سوسائٹی کی اہم وضاحت، شفاف تحقیقات کا مطالبہ • مانسہرہ: موٹر سائیکل اور گاڑی کے تصادم پر پیدا ہونے والا تنازع اوگرہ جرگے میں حل، فریقین کے درمیان راضی نامہ • .مانسہرہ: محسن شاہ قتل کیس کا اہم موڑ، کورٹ میرج کے تنازع پر 4 ملزمان گرفتار، مزید 3 کی تلاش جاری • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ، چار سگے بھائی گرفتار • مانسہرہ کی شاہراہِ ریشم پر ٹریفک کا بدترین بحران، بڑے بڑے پلازے تعمیر، سڑکیں تنگ اور شہری مشکلات سے دوچار • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری • ایبٹ آباد: پیپلز پارٹی کے وفد کی کمشنر ہزارہ سے ملاقات، عوامی مسائل اور مبینہ بدعنوانیوں پر تبادلۂ خیال • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • ہزارہ یونیورسٹی میں طالبہ کے انتقال پر تورغر سٹوڈنٹس سوسائٹی کی اہم وضاحت، شفاف تحقیقات کا مطالبہ • مانسہرہ: موٹر سائیکل اور گاڑی کے تصادم پر پیدا ہونے والا تنازع اوگرہ جرگے میں حل، فریقین کے درمیان راضی نامہ • .مانسہرہ: محسن شاہ قتل کیس کا اہم موڑ، کورٹ میرج کے تنازع پر 4 ملزمان گرفتار، مزید 3 کی تلاش جاری • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ، چار سگے بھائی گرفتار • مانسہرہ کی شاہراہِ ریشم پر ٹریفک کا بدترین بحران، بڑے بڑے پلازے تعمیر، سڑکیں تنگ اور شہری مشکلات سے دوچار • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری •
ہزارہ

ایبٹ آباد: پیپلز پارٹی کے وفد کی کمشنر ہزارہ سے ملاقات، عوامی مسائل اور مبینہ بدعنوانیوں پر تبادلۂ خیال

28-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 25 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک وفد نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا ملک فاروق تنولی اور ضلعی صدر پیپلز پارٹی ایبٹ آباد سید سلیم شاہ کی قیادت میں کمشنر ہزارہ ڈویژن شارخ علی سے ملاقات کی، جس میں ہزارہ ڈویژن بالخصوص ایبٹ آباد میں عوام کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور مختلف سرکاری محکموں میں مبینہ بدعنوانیوں اور انتظامی بے ضابطگیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفد نے کمشنر ہزارہ کی توجہ شہریوں کو درپیش مشکلات کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل، سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور انتظامی امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ سرکاری محکموں میں جواب دہی کا نظام مضبوط بنایا جائے، شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے اور مبینہ بدعنوانیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اس موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن شارخ علی نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تحفظات پر ردعمل دیتے ہوئے متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
وفد میں نائب صدر ہزارہ ڈویژن میر افضل اعوان، صدر پیپلز لائرز فورم بلال سواتی، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ایبٹ آباد افتخار احمد تنولی، جوائنٹ سیکرٹری ہزارہ ڈویژن ساجدہ سردار، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع ایبٹ آباد محترمہ رومش سلیم اور صوبیدار جمشید خان شامل تھے۔
وفد نے امید ظاہر کی کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل، سرکاری محکموں میں شفافیت کے فروغ اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے گی، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ سرکاری اداروں پر اعتماد بھی بحال کیا جا سکے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026