پاکستان
جنوبی وزیرستان کی صباء رسول خان محسود سول جج کے عہدے پر تقرری کے لیے سفارش، تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی
05-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
29 وزٹ
Read in English
پشاور: خیبر پختونخوا میں سول جج کے امتحان اور انٹرویو سمیت تمام مراحل کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی صباء رسول خان محسود نے حتمی سلیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے انہیں سول جج کے عہدے پر تقرری کے لیے حکومت کو باضابطہ طور پر سفارش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ایڈورٹائزمنٹ نمبر 03/2026 کے تحت سول جج-کم-جوڈیشل مجسٹریٹ/علاقہ قاضی (BPS-18) کی 105 آسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل مکمل کرتے ہوئے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی صباء رسول، دختر رسول خان محسود نے تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے انٹرویو اور انتخاب کے دیگر تمام مراحل بھی کامیابی سے مکمل کیے، جس کے بعد کمیشن نے ان کی تقرری کے لیے حکومت کو سفارش ارسال کر دی۔
صباء رسول خان محسود کی اس کامیابی پر ان کے خاندان سمیت جنوبی وزیرستان کے مختلف حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سماجی، علمی اور سیاسی شخصیات نے صباء رسول اور ان کے والد رسول خان محسود کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں