پولیس
نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد
10-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
46 وزٹ
Read in English
نواں شہر پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے مشہور مجرم اشتہاری عاطف شہزاد عرف مٹھو کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 1,583 گرام چرس اور 800 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ ملزم تھانہ نواں شہر کو منشیات سے متعلق دو سابقہ سنگین مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کو درج مقدمات میں گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
علاقہ مکینوں اور عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔ عوام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں، رہائشی علاقوں اور دیگر مقامات پر منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کی جائیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں