جنگلاتی وسائل کے تحفظ اور لکڑی کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف جاری مہم کے دوران گلیز فاریسٹ ڈویژن ایبٹ آباد کے فیلڈ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی چیڑ (Chir) کی لکڑی سے لدی ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔
ضبط شدہ گاڑی اور لکڑی کے حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث عناصر کے خلاف خیبر پختونخوا فاریسٹ آرڈیننس 2002 کے تحت کارروائی جاری ہے۔
📢 عوام الناس سے گزارش ہے کہ جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی جنگلاتی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر محکمہ جنگلات کو دیں۔
🌲 محفوظ جنگلات، محفوظ مستقبل 💚

