ہری پور سبزی منڈی موڑ کے قریب ایک پٹرول پمپ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں پٹرول ٹینکر کی ٹینکی کی صفائی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ٹینکر کی صفائی کے دوران ٹینکی کے اندر موجود ملازم کے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی شناخت ملنگ خان، عماد اور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے جو پٹرول پمپ کے ملازمین تھے۔ حادثے کے فوراً بعد دیگر عملے نے فوم سلنڈر کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔