اسلام آباد – سابق ایم ٹی وی یورپ پریزینٹر اور وی جے کرسٹیانے بیکر نے عمران خان کی سلامتی اور عزت کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کو ایک عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان عمران خان کو وہ عزت دے جس کے وہ ان کے خیال میں مستحق ہیں۔
کرسٹیانے بیکر کی ملاقات عمران خان سے 1990 کی دہائی کے اوائل میں ہوئی تھی۔ ان کے مطابق عمران خان کی تعلیمات اور پاکستان میں ان کے تجربات نے انہیں اسلام کی جانب راغب ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے 1995 میں اسلام قبول کیا اور بعد ازاں اپنی روحانی زندگی کے سفر کو اپنی کتاب “From MTV to Mecca” میں قلمبند کیا۔
کرسٹیانے بیکر کی یہ حمایت اس وقت سامنے آئی ہے جب عمران خان کو جیل میں طبی سہولت فراہم کرنے اور سیاسی شفافیت کے حوالے سے عالمی سطح پر مختلف شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔
سابق ایم ٹی وی یورپ پریزینٹر کرسٹیانے بیکر کی عمران کان کے لیے حمایت، عظیم رہنما قرار دے دیا.
35