وینس فلم فیسٹیول: غزہ پر بنی فلم ’نازا‘ کو 25 منٹ تک کھڑے ہو کر داد.

31

وینس فلم فیسٹیول میں غزہ کے حالات اور شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق دستاویزی فلم ’نازا‘ کی نمائش کے بعد شائقین نے تقریباً 25 منٹ تک کھڑے ہو کر فلم کو سراہا۔
80 منٹ دورانیے کی اس دستاویزی فلم کی ہدایت کاری اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور نے کی ہے۔ فلم میں غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف کارروائیوں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کے مبینہ استعمال سے متعلق تحقیقات پیش کی گئی ہیں۔
فلم ساز یووال ابراہم اور ریچل زور اس سے قبل ’نو ادر لینڈ‘ کے لیے 2025ء میں آسکر ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ یہ فلم مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف مبینہ تشدد اور حملوں کے موضوع پر بنائی گئی تھی۔
’نازا‘ تقریباً تین سال کی تحقیق کے بعد تیار کی گئی ہے، جس میں اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس سے وابستہ ذرائع کی گواہی بھی شامل ہے۔ ذرائع کی شناخت خفیہ رکھنے کے لیے فلم میں ان کی آوازوں اور چہروں کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔
دستاویزی فلم ’نازا‘ وینس فلم فیسٹیول کے گولڈن لائن ایوارڈ کے لیے 21 فلموں کے درمیان مقابلے میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں