تیونس میں قائم ایرانی سفارتخانے نے یہ میم اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر اس وقت شیئر کی، جب ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب نے 8 ستمبر کو آبنائے ہرمز کے داخلی راستے کے قریب ایک بغیر پائلٹ امریکی ڈرون آبدوز کو قبضے میں لے لیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بحری افواج نے صبح کے وقت ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائی کے دوران مبینہ امریکی ڈرون آبدوز کو تحویل میں لیا۔
ایرانی فورسز نے مبینہ طور پر قبضے میں لی گئی ڈرون آبدوز کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کیں، تاہم امریکا کی جانب سے اس دعوے کے برعکس مؤقف اختیار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ ایک پرانا ماڈل تھا جو آپریشن کے دوران خراب ہوگیا تھا۔
ایرانی سفارتخانے نے اس معاملے پر روایتی سفارتی بیان جاری کرنے کے بجائے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے 2011ء کی بالی ووڈ کامیڈی فلم ’ہے بے بی‘ سے اکشے کمار کی تصویر پر مبنی ایک مشہور میم شیئر کی۔
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے میم کے استعمال کو سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی پالیسی پر طنزیہ ردِعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایران: ایرانی سفارتخانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی مشہور میم کا سہارا لے لیا۔
35