ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، ممکنہ حملے کی صورت میں شدید امریکی ردعمل کی دھمکی.

28

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران ان کے قتل کی کسی مبینہ سازش میں کامیاب ہوا تو اسے انتہائی سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دے رکھی ہے کہ اگر انہیں کچھ ہوتا ہے تو ایران کے خلاف بھرپور فوجی کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران انہیں کئی برسوں سے نشانہ بنانا چاہتا ہے اور وہ طویل عرصے سے ایرانی قیادت کی مبینہ “ہٹ لسٹ” پر ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ کوئی نیا معاملہ نہیں بلکہ ان کے بقول ایران کافی عرصے سے ان کے خلاف منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو وہ امید کرتے ہیں کہ لوگ انہیں یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب ایران نے ماضی میں امریکی حکام کی جانب سے عائد کیے گئے ایسے الزامات کی تردید کی ہے۔ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں