پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سوشل میڈیا پر طنز، صارف کی پوسٹ وائرل.

30

“جنگ میں جو پہلا میزائل چھوڑا جاتا ہے، وہ ٹارگٹ پر جانے سے پہلے پاکستان کو بتا جاتا ہے کہ میں وِجّن لگا واں، تُسی تیل دیاں قیمتاں ودھا دیو!”
یہ جملہ فیس بک صارف عثمان راشد کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر طنزیہ انداز میں لکھا گیا، جو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 11 جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین اس اضافے کو خطے میں جاری کشیدگی اور عالمی تیل کی منڈی سے جوڑتے ہوئے طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں، تاہم مذکورہ طنزیہ پوسٹ صارف کی ذاتی رائے ہے اور اسے خبر یا مصدقہ حقیقت کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں