طورخم بارڈر کے ذریعے 3,790 افغان شہریوں کی وطن واپسی، مختلف ہولڈنگ سینٹرز سے مرحلہ وار روانگی جاری.

21

پاک افغان طورخم بارڈر کے ذریعے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز مختلف ہولڈنگ سینٹرز میں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد 3,790 افغان شہریوں کو افغانستان روانہ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 1,834 افراد کو لنڈی کوتل کے حمزہ بابا ہولڈنگ سینٹر سے طورخم بارڈر کے راستے افغانستان بھیجا گیا۔ اس کے علاوہ جمعہ خان، اضا خیل، کوہاٹ، نوشہرہ، ناگمان، ہری پور، صوابی اور ضلع خیبر (جمرود) کے ہولڈنگ سینٹرز سے بھی افغان شہریوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل جاری رہا۔

حکام کے مطابق تمام افراد کی واپسی مقررہ قانونی اور انتظامی ضوابط کے تحت مکمل کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں