⚽ سیاسی بینر لہرانے پر ارجنٹینا کی ٹیم فیفا کی کارروائی کی زد میں.

22

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 2-1 کی سنسنی خیز فتح کے بعد ارجنٹینا کی قومی ٹیم کو فیفا کی جانب سے تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میچ کے اختتام پر ارجنٹائن کے مڈفیلڈر جیووانی لو سیلسو اور دفاعی کھلاڑی نکولاس اوتامندی نے جشن کے دوران “Malvinas are Argentine” (مالویناس ارجنٹینا کا حصہ ہے) لکھا ہوا بینر اٹھایا، جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ بینر فاکلینڈ جزائر (مالویناس) پر ارجنٹینا کے دعوے کی نمائندگی کرتا ہے، جسے برطانیہ اور ارجنٹینا کے درمیان ایک حساس سیاسی تنازع سمجھا جاتا ہے۔
فیفا اور انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ (IFAB) کے قوانین کے تحت میچوں کے دوران سیاسی نعروں، علامات اور بینرز کی نمائش ممنوع ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں کھلاڑیوں یا پوری ٹیم کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب ارجنٹینا کی نائب صدر وکٹوریہ ویارویل نے بھی سوشل میڈیا پر اس بینر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ “مالویناس ارجنٹینا کا ہے” اور یہ دعویٰ ارجنٹائنی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں