اسلام آباد: استنبول سے اسلام آباد آنے والی ترکش ایئرلائنز کی پرواز کو آذربائیجان کی فضائی حدود میں فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت باکو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئرلائنز کی پرواز TK-710 استنبول سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ دورانِ پرواز آذربائیجان کی فضائی حدود میں طیارے میں خرابی پیدا ہوگئی۔
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارے کو گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (GNSS) کے سگنلز کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، جس کے باعث پائلٹ نے احتیاطی اقدام کے طور پر ایمرجنسی کا اعلان کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایئربس A330 طیارے کو آذربائیجان کے باکو ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرایا گیا۔
لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار کر ایئرپورٹ ٹرمینل منتقل کر دیا گیا، جبکہ انجینئرنگ ٹیم نے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ مذکورہ پرواز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر لینڈ کرنا تھا، تاہم ہنگامی لینڈنگ کے باعث