سوست: ایکسائز اینڈ کاونٹر نارکوٹکس کی کارروائی، چینی شہری سے 3.9 لیٹر شراب برآمد.

18

گلگت: محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ کاونٹر نارکوٹکس گلگت بلتستان نے سوست چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک چینی شہری کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے کارگو ٹرک میں چھپائی گئی شراب برآمد ہوئی۔
حکام کے مطابق کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کاونٹر نارکوٹکس گلگت بلتستان، ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ETO) ہنزہ کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔
کارروائی کے دوران ملزم کے زیرِ استعمال کارگو ٹرک کی تلاشی لی گئی، جس میں خفیہ طور پر چھپائی گئی شراب کی 9 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ شراب کا مجموعی حجم 3.9 لیٹر بتایا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز آفس سوست منتقل کر دیا گیا، جبکہ برآمد ہونے والی شراب سپرنٹنڈنٹ اینٹی سمگلنگ، کسٹمز ہاؤس سوست کے حوالے کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں