مطالبات منظور نہ ہوئے تو لاکھوں افراد دہلی پہنچیں گے، کاکروچ جنتا پارٹی کا حکومت کو انتباہ.

29

نئی دہلی: بھارت کی نوجوان تحریک کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے ترجمان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آئندہ احتجاج میں لاکھوں افراد دہلی کا رخ کریں گے۔
جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ 20 جولائی کو پیش آنے والے واقعات صرف ایک ٹریلر تھے، جبکہ آئندہ احتجاج اس سے کہیں زیادہ بڑا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین گزشتہ 31 روز سے پرامن دھرنا دیے ہوئے ہیں، تاہم طاقت کے استعمال سے صورتحال کو کشیدہ بنایا گیا اور افراتفری پیدا ہوئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کاکروچ جنتا پارٹی کی یہ تحریک بھارت کی آزادی کے بعد کی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی تحریک بن چکی ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ احتجاج کے دوران درج کی گئی تمام ایف آئی آرز فوری طور پر واپس لی جائیں اور یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ آئندہ مظاہرین کے خلاف مزید مقدمات درج نہیں کیے جائیں گے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا اور تحریک کسی صورت واپس نہیں لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں