اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے توانائی سے متعلق اہداف کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، تاہم امریکا اس اقدام کی حمایت نہیں کر رہا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کو خدشہ ہے کہ ایران کی جانب سے ہمسایہ ممالک پر جوابی حملے کیے جا سکتے ہیں، جس سے عالمی توانائی بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو اس کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ ان کے بقول اسرائیل دو مرتبہ ایران پر حملے کر چکا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو تیسری بار بھی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ ایران میں امریکا کے مفادات اسرائیل کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع ہیں، تاہم دونوں ممالک قریبی اتحادی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ امریکا مستقبل میں فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کرتا ہے یا کسی اور حکمت عملی پر عمل کرتا ہے۔