بھارتی سپریم کورٹ کا نوجوان مظاہرین کے خلاف کارروائی روکنے اور نابالغ افراد کی رہائی کا حکم.

25

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوان مظاہرین کے خلاف کارروائی روکنے اور احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے نابالغ افراد کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نوجوانوں کے احتجاج کے دوران مبینہ پولیس تشدد کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے بھارتی چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ نوجوان مظاہرین کے خلاف درج ایف آئی آرز پر مزید کارروائی نہ کی جائے۔

عدالت نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ احتجاج میں شریک افراد کا ڈیجیٹل ڈیٹا یا ذاتی معلومات عوامی سطح پر جاری نہ کی جائیں۔

بھارتی چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ طلبہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا اور پُرامن احتجاج کرنا آئینی حق ہے۔

سپریم کورٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی یا اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا بھی عندیہ دیا ہے تاکہ احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات کا غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں