واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر تیز لہروں میں پھنسنے والے 10 سالہ بچے کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچانے والے 16 سالہ لائف گارڈ رائڈر کو امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اعلیٰ سول اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں نوجوان لائف گارڈ کی غیر معمولی بہادری اور حاضر دماغی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رائڈر اور اس کے پورے خاندان کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اس بہادر نوجوان کو امریکہ کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ اعزاز دینے کی تقریب میں وہ 10 سالہ بچہ بھی شریک ہو جس کی جان رائڈر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچائی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسے بہادر نوجوان قوم کا فخر ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جانا چاہیے۔