پاکستان کا پاک۔کویت دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم، دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار.

22

اسلام آباد: پاکستان نے کویت کی جانب سے پاک۔کویت دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے دفاعی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس معاہدے پر 2023 میں دستخط کیے گئے تھے، جبکہ اس کی توثیق سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور سیکیورٹی شراکت داری کو مزید فروغ ملے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ فوجی تربیت، عسکری تعلیم، مشترکہ فوجی مشقوں، مہارتوں کے تبادلے اور دیگر دفاعی شعبوں میں تعاون کے لیے ایک جامع ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور کویت کی مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ دونوں ممالک معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں