جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے سے ہلاکتیں 30 ہو گئیں، امدادی کارروائیاں جاری.

33

ٹوکیو: جاپان میں دو روز قبل آنے والے 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جاپانی وزیرِ اعظم نے ہلاکتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کی ہر ممکن امداد اور بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق زلزلے سے تباہ ہونے والے ایک شاپنگ مال کے ملبے سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ اسی مقام سے اب تک 10 افراد کو بحفاظت زندہ بھی نکال لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے متعدد گھروں، پلوں اور دیگر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں شہری اب بھی بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ زلزلے کے فوری بعد ساحلی علاقوں کے لیے ایک میٹر بلند سونامی لہروں کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی، جس کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں