یونان: آگ بجھانے کے دوران دو ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 2 افراد ہلاک.

22

یونان میں جنگلاتی آگ بجھانے کے دوران دو فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص کا تعلق یونان جبکہ دوسرے کا ڈنمارک سے ہے۔

حادثہ دارالحکومت ایتھنز کے مغرب میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کارروائی کے دوران پیش آیا۔ تصادم کے بعد ہیلی کاپٹروں کے عملے کے بعض ارکان لاپتا ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں