مشی گن: امام حسینؓ کے چہلم کا مرکزی جلوس، 45 ہزار سے زائد عزادار شریک.

25

امریکا کی ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن میں حضرت امام حسینؓ کے چہلم (اربعین) کے موقع پر مرکزی جلوس نکالا گیا، جس میں منتظمین کے مطابق 45 ہزار سے زائد عزاداروں نے شرکت کی۔

جلوس کے دوران شرکاء نے نوحہ خوانی اور ماتم کیا، جبکہ واقعۂ کربلا اور حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اربعین کے موقع پر نکالا جانے والا یہ جلوس امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی ڈیئربورن میں چہلم کے جلوس میں تقریباً 40 ہزار افراد نے شرکت کی تھی، جبکہ رواں سال شرکاء کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں