کیہال مکی محلہ گلی نمبر 1 کے مقام 4 گھروں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

26

ایبٹ آباد: کیہال مکی محلہ گلی نمبر 1 کے مقام 4 گھروں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔گلی تنگ ہونے کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا ۔

آگ زیادہ ہونے کی وجہ سے حویلیاں ریسکیو ،کینٹ بورڈ ٹی ایم اے کو بیک اپ کے لیے بلایا گیا ۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے آگ پر پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر مکمل طور پر قابو پایا لیا گیا ۔

اس تمام آپریشن کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن اور ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نے کی۔

ریسکیو ٹیم کے بروقت ریسپانس کی وجہ سے محلے کے باقی گھروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ۔جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں