ایبٹ آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں اور سیکورٹی چیکنگ

16

ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران مؤثر ناکہ بندیاں اور سیکورٹی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔

اس دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں، جملہ تھانہ جات کی آغاز و اختتامی حدود میں مؤثر ناکہ بندیاں قائم کی گئیں۔ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی جامع چیکنگ کی گئی۔

تمام ناکہ بندیوں کی نگرانی متعلقہ ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے خود کی جبکہ ایس ایچ اوز اپنی اپنی حدود میں موجود رہ کر چیکنگ کے عمل کی براہِ راست نگرانی کرتے رہے۔

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے، مشکوک سرگرمیوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلع پولیس شہریوں کے تعاون سے جرائم کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں