ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادسرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کی نشاندہی اور خاتمے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا۔
ایبٹ آباد شہرمیں آبی گزرگاہوں، نالوں پر تجاوزات، نالوں کے رقبے میں کمی کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تجاوزات کی نشاندہی اور قانون کے مطابق عملدرآمد سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، تحصیلدار ایبٹ آباد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔