ڈی سی آفس میں ویکسین کے دستیاب اسٹاک، ٹیموں کی رسائی، رپورٹنگ اور چائلڈ کیچ اپ پلان پر بریفنگ

29

کولئ پالس کوہستان: ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان جناب نور الامین صاحب کی سربراہی میں ایم آر مہم کے پہلے مرحلے کا ریویو اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اے پی آئی کوآرڈینیٹر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایم آر مہم کی اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی، ویکسین کے دستیاب اسٹاک، ٹیموں کی رسائی، رپورٹنگ اور چائلڈ کیچ اپ پلان پر بریفنگ لی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ٹیمیں اپنے اہداف مقررہ وقت میں مکمل کریں، دور دراز علاقوں تک بروقت رسائی یقینی بنائی جائے اور والدین میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کمیونٹی موبلائزیشن مزید بہتر بنائی جائے۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ایم آر مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں