ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار کی 39 سالہ شاندار سروس کے بعد ریٹائرمنٹ، شایانِ شان الوداعی تقریب کا انعقاد

65

مانسہرہ : تھانہ کاغان میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار کی 39 سالہ شاندار سروس کے بعد ریٹائرمنٹ، شایانِ شان الوداعی تقریب کا انعقاد.

ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار کی 39 سالہ مثالی اور پروفیشنل سروس کی تکمیل پر ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں ایس پی بالاکوٹ، ڈی ایس پی پارس، ایس ایچ او تھانہ کاغان سمیت دیگر پولیس افسران اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران شرکاء نے ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار کی چار دہائیوں پر محیط خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری، خوش اخلاقی اور عوامی خدمت کے جذبے سے محکمہ میں ایک منفرد مقام بنایا۔ ان کی 39 سالہ سروس نہ صرف محکمہ کے لیے قابلِ فخر ہے بلکہ نوجوان پولیس اہلکاروں کے لیے ایک عملی مثال بھی ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ایماندار، محنتی اور فرض شناس افسران ہی پولیس فورس کی اصل طاقت ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار نے اپنی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھایا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔”

تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے افسر کو تحائف پیش کیے گئے جبکہ ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں