وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی نے میٹرک کے طلباء میں گولڈ، سلور، برانز میڈلز تقسیم کر دیئے

39

مانسہرہ : وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی نے میٹرک کے طلباء میں گولڈ، سلور، برانز میڈلز تقسیم کر دیئے۔

تعمیر وطن پبلک اسکولز اینڈ کالجز کے پنجاب چوک کیمپس اور غازی کوٹ ٹاؤن شپ کیمپس کے میٹرک کے طلباء کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سالانہ تقریب تقسیم انعامات ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئرکموڈور محمد سیف الاسلام کی زیرنگرانی میں منعقد کی گئیں۔

تقریب میں ڈائریکٹر اکیڈمکس میڈم سعدیہ رشید، ڈپٹی ڈائریکٹرز، معزز اساتذہ، کوآرڈینیٹرز اور سیکڑوں طلباء نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرغلام مجتبیٰ شاہ تھے۔ تعمیر وطن پہنچنے پر مہمان خصوصی وائس چانسلر کا شاندار استقبال کیا گیا۔

مہمان خصوصی نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے ہمراہ آرٹ گیلری کا دورہ کیا۔ جہاں طلباء کے فن پاروں کی نمائش کو بے حد سراہا۔

طلباء نے اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لئے۔

پروفیسر مجتبیٰ شاہ نے بورڈ امتحان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں گولڈ،سلور،برانز میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں