ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس، کوآرڈینیشن، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، سکیورٹی امور، افغان شہریوں کی وطن واپسی، شہر میں جاری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے حوالے سے امور، فاسفیٹ مائننگ سے متعلق لوگوں کی شکایات اور انکے حل، قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی، ڈرون کے غیر قانونی استعمال، پریشر ہارنز کے خلاف کاروائی، گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کاروائی، گاڑیوں میں ہائی انٹنسٹی ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایس پی کینٹ، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔