*مانسہرہ تھانہ خاکی کی حدود پٹھان کالونی شیرپور میں 200 روپے کے تنازعے پر شہری کو قتل کرنے والا سفّاک قاتل گرفتار*
تفصیلات کے مطابق مورخہ 03 جنوری 2026 کو تھانہ خاکی کی حدود پٹھان کالونی شیرپور میں دو افراد کے درمیان 200 روپے کے لین دین پر تنازعہ پیدا ہوا۔ جس کے نتیجے میں ملزم شیر باز خان نے خنجر سے ثاقب خان پر وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے ملزم کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات جاری کیے، جس پر تھانہ خاکی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیر باز خان ولد ڈاکٹر خان سکنہ پٹھان کالونی کو گرفتار کر لیا جبکہ واقع میں مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
*مانسہرہ تھانہ خاکی کی حدود پٹھان کالونی شیرپور میں 200 روپے کے تنازعے پر شہری کو قتل کرنے والا سفّاک قاتل گرفتار*
11