انچارج ٹریفک انسپکٹر آنس خان کا ہفتہ وار مویشی منڈی اور مختلف ٹریفک روٹس کا دورہ، ٹریفک سٹاف کو سخت ہدایات-

104

ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان کے احکامات پر اور ایس ایس پی ٹریفک مانسہرہ شہزادی نوشاد گیلانی کی ہدایات کے تحت انچارج ٹریفک انسپکٹر آنس خان نے ہفتہ وار مویشی منڈی سمیت شہر کے مختلف اہم ٹریفک پوائنٹس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ٹاؤن شپ، فوڈ ہٹ، کے کے ایچ، لاری اڈہ، کالج چوراہا اور ہفتہ وار مویشی منڈی میں ٹریفک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر موجود ٹریفک عملے کو سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کلیئر رکھنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

انچارج ٹریفک انسپکٹر آنس خان نے ہفتہ وار مویشی منڈی میں تعینات ٹریفک سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں، منڈی اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھا جائے اور روڈ کلیئرنس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

دورے کا مقصد عوامی سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کے مؤثر انتظامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں