ڈی پی او ہری پور سے صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات

102

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور سے صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم عابد کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بازاروں میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، اور پولیس و تاجر برادری کے درمیان تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس تاجر برادری کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے بازاروں میں سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور بروقت معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع کر دیا گیا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں