مانسہرہ میں بارش اور برفباری، پولیس ہائی الرٹ، شہریوں اور سیاحوں کے تحفظ کے لیے فیلڈ میں موجود

15

مانسہرہ: ضلع بھر میں جاری حالیہ بارش اور برفباری کے پیشِ نظر مانسہرہ پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر سینئر پولیس افسران خود مختلف علاقوں اور حساس مقامات کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ سیکیورٹی انتظامات اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔
پولیس کے مطابق سیاحتی مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ مانسہرہ پولیس شہریوں اور سیاحوں کی رہنمائی، مدد اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت فیلڈ میں مصروف عمل ہے۔
ترجمان مانسہرہ پولیس نے عوام الناس اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گاڑیوں میں سفر کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پولیس یا دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں