مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
15 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعرات، 26 نومبر 2026
آج کی حدیث
دیث مبارکہ (اردو): رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "بے شک اللہ تعالیٰ نرم ہے اور ہر معاملے میں نرمی کو پسند فرماتا ہے۔" — صحیح بخاری: 6927، صحیح مسلم: 2165 پیغام: نرمی، بردباری اور خوش اخلاقی مؤمن کی خوبیاں ہیں۔ دوسروں کے ساتھ محبت اور نرمی سے پیش آنا اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ: کنگ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹر یاسر علی خان کے ویڈیو بیان میں منشیات کے استعمال اور جدید کوانٹم کمپیوٹر کی ہیکنگ سے متعلق دعوے، ادارتی وضاحت جاری. • مانسہرہ شہر میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کم عمر سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد موٹر سائیکلیں ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند. • ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مانسہرہ: کنگ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹر یاسر علی خان کے ویڈیو بیان میں منشیات کے استعمال اور جدید کوانٹم کمپیوٹر کی ہیکنگ سے متعلق دعوے، ادارتی وضاحت جاری. • مانسہرہ شہر میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کم عمر سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد موٹر سائیکلیں ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند. • ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ •
شہر کی خبریں

مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

06-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 218 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: شہر کے مصروف علاقے صفدر روڈ، ڈب نمبر 1 میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر سات سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی جبکہ بچے کی اچانک موت نے اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ کو شدید غمزدہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر تقریباً ایک بجے صفدر روڈ، ڈب نمبر 1 مانسہرہ میں سات سالہ زیشان ولد شیخ عادل ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچہ ٹی ایم اے (تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن) کے ٹریکٹر کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کمسن بچے کی موت کی خبر پھیلتے ہی اہلِ علاقہ افسردہ ہو گئے۔ ایک ہنستے بستے گھرانے کا کمسن فرد اس حادثے کے باعث دنیا سے رخصت ہو گیا، جس پر ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار ہے۔
واقعے کے حوالے سے تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ کن حالات میں پیش آیا، ٹریکٹر کون چلا رہا تھا اور حادثے کے وقت حفاظتی انتظامات کی کیا صورتِ حال تھی۔ واقعے کی مزید تفصیلات، ممکنہ غفلت اور ذمہ داری کا تعین متعلقہ حکام کی تحقیقات کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔
اہلِ علاقہ نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، حادثے کی وجوہات سامنے لائی جائیں اور اگر کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر سرکاری اور بلدیاتی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے دوران خصوصی احتیاط اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ کمسن زیشان کی مغفرت فرمائے، اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان خصوصاً والدین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
انتقال پر ملال۔.
سفیر عباسی جہانگیر عباسی کے والد محترم علی مردان رضآ ے الی سے وفات پا چکے جنکی نماز جنازہ آج دن بعد نماز ظہر 2 بجے ٹینکی موڑ مانسہرہ میں ادا کی جاے گی نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

مانسہرہ کا موسم

10°C صاف آسمان
محسوس
8°C
نمی
65%
ہوا
1 km/h
اگلے 7 دن
ماخذ: Open-Meteo · ہر 30 منٹ بعد اپ ڈیٹ