ٹریفک حادثہ
تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی.
24-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
63 وزٹ
Read in English
تورغر: تحصیل جدباء کے علاقے میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں شاتل گاؤں سے جدباء آنے والی مسافر ڈاٹسن گاڑی مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث سیری گیگانی کنڈو کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر سڑک سے نیچے جا گری۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حادثے سے متعلق مزید تفصیلات اور زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات موصول ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں