مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
14 جمادی الثانی 1448 ہجری · بدھ، 25 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ نرم مزاج ہے اور ہر معاملے میں نرمی کو پسند فرماتا ہے۔" — صحیح بخاری: 6927، صحیح مسلم: 2165 حسنِ اخلاق اور مہربانی اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ ہیں اور لوگوں کے درمیان محبت پیدا کرتے ہیں
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ، انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • مانسہرہ: ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو اور گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ، انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت. •

مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار.

25-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 38 وزٹ
Read in English
مانسہرہ (نمائندہ خصوصی): گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون مانسہرہ نے ضلعی سطح پر منعقدہ رائفل شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل ٹرافی اپنے نام کر لی اور گزشتہ 50 سال سے جاری اپنی کامیابیوں کی شاندار روایت کو برقرار رکھا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کے رائفل مقابلوں کے فائنل میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون کی ٹیم نے بہترین نشانہ بازی، مہارت اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ سکول نے ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے فائنل ٹرافی جیت لی۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری سپورٹس ضلع مانسہرہ راجہ شکیل، سکول کے پرنسپل جانداد خان مروت، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری بختیار احمد، تاجدار عادل اور وائس پرنسپل راشد خان سواتی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ بھی موجود تھے۔
تقریب میں شرکاء نے کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں، اساتذہ اور سکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور طلبہ کی محنت، لگن، صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی کو سراہا۔
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون مانسہرہ کی یہ کامیابی نہ صرف ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے کھیلوں کے میدان میں قائم اس کی شاندار روایت اور تسلسلِ کامیابی کا بھی مظہر ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
اظہارِ تعزیت
میٹاورس اکیڈمی اور مانسہرہ ڈاٹ کام کے مالک سردار شفقت نیاز کی جانب سے مانسہرہ داتہ کی معروف سماجی شخصیت اور سینئر اخبار فروش فریدون صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرحوم نے تقریباً 35 سے 40 سال تک نہایت محنت، ایمانداری اور خلوص کے ساتھ مانسہرہ کے شہریوں تک اخبار پہنچانے کی خدمات انجام دیں۔ ان کی طویل خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سردار شفقت نیاز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔