شہر کی خبریں
میل بٹ پل قتل کیس کا فیصلہ: مرکزی ملزم جلال کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا.
26-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
46 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: تھانہ نواز آباد کی حدود میں واقع میل بٹ پل پر فائرنگ کرکے تاج حسین شاہ کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ نے مرکزی ملزم جلال ولد جہانزیب، سکنہ کیری، کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں بھی ایک سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ مقدمے میں نامزد شریک ملزم جعفر ولد جہانزیب کو عدالت نے بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 15 جون 2024 کو میل بٹ پل کے مقام پر ملزمان جلال ولد جہانزیب اور جعفر ولد جہانزیب نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے تاج حسین شاہ ولد عمر صدیق شاہ کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 5 جولائی 2024 کو دورانِ علاج دم توڑ گئے تھے۔
واقعے کے بعد متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا اور کیس کی طویل عدالتی کارروائی جاری رہی۔ بالآخر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ نے شواہد اور عدالتی کارروائی کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم جلال کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں بھی اسے ایک سال قید کی سزا دی، جبکہ شریک ملزم جعفر کو بری کر دیا۔
مقدمے میں مدعی فریق کی جانب سے سید عامر شاہ ترمزی ایڈووکیٹ آف چھتر پلین اور صبور خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی، جبکہ ملزم فریق کی جانب سے وقار خان جہانگیری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی فیصلے کے بعد مدعی فریق کے وکلا اور عزیز و اقارب نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل قانونی جدوجہد کے بعد مقدمے کا فیصلہ سامنے آنا انصاف کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

ٹیگز:
##mansehra.com
تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں