مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
26 جمادی الاول 1448 ہجری · ہفتہ، 7 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ایبٹ آباد: کالا پل کے مقام پر تجاوزات کے خلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں نے ازخود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد • ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ایبٹ آباد: کالا پل کے مقام پر تجاوزات کے خلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں نے ازخود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد •

آج کا پکوان

اپنی تجویز بھیجیں
مزیدار اور مصالحے دار سیخ کباب
26 اکتوبر 2026
مزیدار اور مصالحے دار سیخ کباب

اجزاء: آدھا کلو قیمہ (گائے یا مرغی کا) ایک پیاز باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ حسبِ ذائقہ نمک دو کھانے کے چمچ ہرا دھنیا ترکیب: تمام اجزاء کو قیمے میں اچھی طرح مکس کریں۔ قیمے کو 20 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ں۔ ہلکے تیل والے پین یا گرل میں اچھی طرح پکائیں، یہاں تک کہ کباب مکمل طور پر پک جائیں۔ گرم گرم کباب پودینے کی چٹنی، سلاد اور نان کے ساتھ پیش کریں

بھیجنے والا: Ayni Iqbal🌷🤲🏻

(2,634 بار دیکھا گیا)

🍚گھر میں بنائیں ریسٹورنٹ جیسے مزیدار چائنیز رائس
23 اکتوبر 2026
🍚گھر میں بنائیں ریسٹورنٹ جیسے مزیدار چائنیز رائس

کپ ابلے ہوئے چاول2 1 انڈا آدھا کپ کٹی ہوئی گاجر آدھا کپ بند گوبھی 2 کھانے کے چمچ سویا سوس 1 کھانے کا چمچ تیل نمک اور کالی مرچ حسبِ ذائقہ ترکیب پین میں تیل گرم کرکے انڈا بھون لیں۔ گاجر اور بند گوبھی ڈال کر 2 منٹ پکائیں۔ ابلے ہوئے چاول، سویا سوس، نمک اور کالی مرچ شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کرکے 3 سے 4 منٹ پکائیں۔ گرم گرم پیش کریں۔ ✨ مزیدار ذائقے کے لیے ہری پیاز بھی شامل کریں

بھیجنے والا: Ayni Iqbal🌷🤲🏻

(604 بار دیکھا گیا)

🍗مزیدار چکن پراٹھا🍗
19 اکتوبر 2026
🍗مزیدار چکن پراٹھا🍗

ن میں تھوڑا تیل گرم کریں اور ادرک لہسن پیسٹ اور چکن ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔ پیاز، ہری مرچ، نمک، لال مرچ اور گرم مصالحہ شامل کرکے 2 سے 3 منٹ پکائیں۔ آخر میں ہرا دھنیا ڈالیں اور فلنگ کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں۔ آٹے کا پیڑا بیلیں، درمیان میں چکن کی فلنگ رکھیں، کنارے بند کرکے اچھی طرح سیل کر دیں۔ پراٹھے کو آہستہ سے بیلیں اور گرم توے پر تھوڑا تیل ڈال کر دونوں طرف سے سنہری اور خستہ ہونے تک پکائیں۔ گرم گرم چکن پراٹھا پودینے کی چٹنی، دہی یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں

بھیجنے والا: Ayni Iqbal🌷

(868 بار دیکھا گیا)

پشاوری چکن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب
15 اکتوبر 2026
پشاوری چکن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب

پشاوری چکن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب تعارف پشاوری چکن کڑاہی پاکستان کی مشہور روایتی ڈشز میں سے ایک ہے۔ اس کا خاص ذائقہ تازہ ٹماٹروں، ہری مرچوں، ادرک، لہسن اور چکن کے بہترین امتزاج سے بنتا ہے۔ یہ ڈش گھر کے کھانے، دعوت اور فیملی ڈنر کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اجزاء چکن: 1 کلو ٹماٹر: 500 گرام تیل یا دیسی گھی: آدھا کپ ادرک لہسن پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ ہری مرچیں: 5 سے 6 عدد تازہ ادرک: 2 کھانے کے چمچ کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ کُٹا ہوا زیرہ: 1 چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ، اختیاری نمک: حسبِ ذائقہ تازہ دھنیا: حسبِ ضرورت ترکیب 1۔ چکن فرائی کریں: کڑاہی میں تیل یا دیسی گھی گرم کریں۔ چکن ڈال کر درمیانی سے تیز آنچ پر 5 سے 7 منٹ تک بھونیں۔ 2۔ مصالحے شامل کریں: ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ پکائیں۔ پھر کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، کالی مرچ اور کُٹا ہوا زیرہ شامل کریں۔ 3۔ ٹماٹر گلائیں: کڑاہی کو ڈھانپ کر 10 سے 15 منٹ پکائیں، یہاں تک کہ ٹماٹر نرم ہو کر گاڑھا مصالحہ بن جائیں۔ 4۔ اچھی طرح بھونیں: ڈھکن ہٹا کر چکن کو بھونیں، یہاں تک کہ تیل مصالحے سے الگ ہونے لگے۔ 5۔ ہری مرچ اور ادرک ڈالیں: ہری مرچیں اور باریک کٹی ادرک شامل کریں۔ مزید 5 سے 8 منٹ پکائیں، یہاں تک کہ چکن مکمل گل جائے۔ 6۔ پیش کریں: تازہ دھنیا ڈال کر گرم گرم نان، روٹی یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔ مزیدار کڑاہی بنانے کے خاص مشورے تازہ اور پکے ہوئے ٹماٹر استعمال کریں۔ مصالحے ضرورت کے مطابق رکھیں تاکہ چکن کا اصل ذائقہ برقرار رہے۔ دیسی گھی استعمال کرنے سے ذائقہ مزید بہتر ہو سکتا ہے۔ آخر میں تازہ ادرک اور ہری مرچ ڈالنے سے خوشبو بڑھ جاتی ہے۔ پشاوری چکن کڑاہی ایک آسان اور لذیذ پاکستانی ڈش ہے جسے آپ گھر میں کم اور تازہ اجزاء کے ساتھ تیار کر سکتے ہیں۔ اس ترکیب کو آزمائیں اور اپنے خاندان کے ساتھ روایتی دیسی ذائقے سے لطف اندوز ہوں۔

بھیجنے والا: Ayni Iqbal

(1,087 بار دیکھا گیا)