ضلعی انتظامیہ
خیبر پختونخوا میں غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف 10 نومبر سے سخت کارروائی کا فیصلہ، گاڑیاں تحویل میں لینے اور جرمانے عائد کرنے کا اعلان
09-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
36 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد، مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن اور صوبہ بھر میں صرف محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نمبر پلیٹس ہی قابلِ قبول ہوں گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مرحلہ وار کارروائی کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ ایکسائز نے صوبہ بھر میں جعلی، غیر قانونی اور غیر سرکاری نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں 10 نومبر 2026 سے باقاعدہ کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا، جس کا دائرہ ایبٹ آباد، مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع اور صوبے کے دیگر علاقوں تک پھیلا ہوگا۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق آئندہ صرف وہی نمبر پلیٹس قابلِ قبول ہوں گی جو محکمہ ایکسائز کی جانب سے باضابطہ طور پر جاری کی گئی ہوں گی۔ نجی طور پر تیار کردہ، جعلی یا کسی بھی قسم کی غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس مقصد کے لیے تمام ضلعی ایکسائز افسران کو خصوصی موبائل اسکواڈز تشکیل دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ اسکواڈز ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ پولیس حکام کے تعاون سے مختلف شاہراہوں، اہم مقامات اور شہری علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ کریں گے تاکہ غیر قانونی نمبر پلیٹس کے استعمال کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
کارروائی کے پہلے مرحلے میں گاڑیاں تحویل میں لی جائیں گی
محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پہلے مرحلے میں غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کو تحویل میں لیا جائے گا۔ ایسی گاڑیوں کو اس وقت تک ریلیز نہیں کیا جائے گا جب تک ان پر محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ اصل اور مستند نمبر پلیٹس نصب نہ کر دی جائیں۔
سات روز بعد جرمانے اور قانونی کارروائی کا دوسرا مرحلہ
حکام کے مطابق ابتدائی کارروائی کے سات روز بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا، جس کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب گاڑی مالکان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی جائے گی اور مقررہ قوانین کے تحت جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 نومبر سے شروع ہونے والی کارروائی سے قبل اپنی گاڑیوں پر محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ مستند نمبر پلیٹس نصب کروائیں تاکہ دورانِ چیکنگ کسی قسم کی قانونی پریشانی، گاڑی کی تحویل یا جرمانے سے بچا جا سکے۔
اس اقدام کا مقصد صوبے بھر میں گاڑیوں کی درست شناخت، نمبر پلیٹس کے نظام کو قانونی ضابطوں کے مطابق بنانا اور جعلی و غیر قانونی نمبر پلیٹس کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں