صحت
.نوشہرہ میں ڈینگی کے باعث ایک اور نوجوان جاں بحق، شہریوں میں تشویش
17-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
30 وزٹ
Read in English
نوشہرہ (خصوصی رپورٹ): نوشہرہ میں ڈینگی وائرس کے کیسز کے حوالے سے تشویش بڑھنے لگی ہے، جہاں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور نوجوان انتقال کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ کا رہائشی نوجوان تیمور ولد بشیر چند ماہ قبل ڈینگی وائرس کا شکار ہوا تھا۔ وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسے شدید بخار لاحق ہوا اور وہ مسلسل زیرِ علاج رہا۔
تاہم بیماری کے دوران اس کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ آج زندگی کی بازی ہار گیا۔ نوجوان کے انتقال کی خبر سے اہلِ علاقہ میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔
دوسری جانب علاقے میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، مچھر مار اسپرے اور صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں اور عوام میں احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں