مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
6 جمادی الثانی 1448 ہجری · منگل، 17 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ • ناران میں شدید برفباری، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں؛ این ایچ اے اور کے ڈی اے کی مشینری کی عدم موجودگی پر سوالات، سیاح اور مقامی آبادی مشکلات کا شکار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • .مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ • ناران میں شدید برفباری، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں؛ این ایچ اے اور کے ڈی اے کی مشینری کی عدم موجودگی پر سوالات، سیاح اور مقامی آبادی مشکلات کا شکار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر •

مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

17-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 35 وزٹ
Read in English
مانسہرہ (خصوصی رپورٹ): تھانہ لاری اڈہ کی حدود پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کو چھری کے وار کرکے قتل کرنے کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عمر ولد شیخ نسیم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول حذیفہ کی والدہ نے پولیس کو دی گئی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر میں موجود تھیں کہ اسی دوران حذیفہ کا دوست عمر ولد شیخ نسیم گھر آیا اور ان کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے کر چلا گیا۔ کچھ ہی دیر بعد انہیں اطلاع ملی کہ عمر نے مبینہ طور پر ان کے بیٹے حذیفہ پر چھری سے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ فیصل خلیل کو ملزم کی فوری تلاش اور گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے بروقت کارروائی کی اور نامزد ملزم عمر ولد شیخ نسیم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قتل کے محرکات جاننے کے لیے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں.

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026